اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ باراک اوباما نے کہا ہے کہ زمینی جنگ کے لئے امریکی فوجیوں کو عراق نہیں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے داعش کے خلاف امریکہ کی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ داعش امریکہ کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ اوباما نے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکی کمانڈروں کو حکم دیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی زمینی جنگ کے لئے عراق نہیں بھیجے جائیں گے۔
فلوریڈا ریاست میں امریکی فوجیوں سے خطاب كرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں ایک سو ساٹھ سے زیادہ ہوائی حملہ کئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کی پیروی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی امریکی فوجیوں کو عراق میں زمینی جنگ میں نہیں بھیجا جائے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ داعش کو اگر آزاد چھوڑ دیا گیا تو وہ براہ راست طریقے سے امریکہ کے لئے خطرہ بن جائیں گے۔
بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران شام میں سرگرم دہشت گردوں کی امریکہ کی جانب سے حمایت، داعش جیسے انتہا پسند گروہ کے مضبوط ہونے کا باعث بنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲